کھپرو 2 برادریوں میں تصادم باپ جاں بحق بیٹا زخمی

نواحی علاقے کھائی میں جھگڑا درخت کاٹنے پر ہوا، فریقین میں فائرنگ، علاقے میں کشیدگی


Nama Nigar February 08, 2013
کلہاڑیوں کے وار اور گولیاں لگنے سے 45 سالہ امام دین درس موقع پر ہی جا بحق جبکہ اس کا 22 سالہ بیٹا اویس درس زخمی ہوگیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کھپرو کے نواحی علاقے میں درخت کاٹنے کے پر منگریو اور درس برادریوں کے مابین تصادم، کلہاڑیاں اور گولیاں لگنے سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کھپرو کے نواحی علاقے کھائی تھانے کی حدود میں واقع دولت آباد کے گائوں چنیسر مہر میں درخت کاٹنے کے معاملے پر منگریو اور درس برادریوں کے افراد کے مابین تلخ کلامی ہوگئی جو بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی شکل اختیار کرگئی جس میں کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال اور فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔

کلہاڑیوں کے وار اور گولیاں لگنے سے 45 سالہ امام دین درس موقع پر ہی جا بحق جبکہ اس کا 22 سالہ بیٹا اویس درس زخمی ہوگیا۔ جسے تعلقہ اسپتال کھپرو لایا گیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں