ٹیسٹ رینکنگ ہاشم آملہ کی ٹاپ 10 میں واپسی

بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور سرفہرست ہیں


Sports Desk July 19, 2017
بولنگ میں کوئی پاکستانی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے . فوٹو : فائل

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ہاشم آملہ کی ٹاپ 10 میں واپسی ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بد ستورسرفہرست ہیں، ہاشم آملہ کی ایک بار پھر ٹاپ 10 میں واپسی ہوئی ہے وہ 6 درجہ بہتری کے ساتھ 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں، زمبابوے کے کریگ ایرون20 درجہ آگے آتے ہوئے 40 ویں، سکندر رضا 28 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر 48 ویں جبکہ کولمبو ٹیسٹ میں مزاحمتی اننگز سے سری لنکا کو فتح سے ہمکنار کروانے والے اسیلا گونارتنے کیریئر میں پہلی مرتبہ 79 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، پاکستان کے اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :زمبابوین ٹیم ہاتھ آئی فتح سے محروم رہ گئی

بولنگ میں کوئی پاکستانی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے، رویندرا جدیجا بدستور سرفہرست ہیں، سری لنکن کپتان رنگنا ہیراتھ نے روی چندرن ایشون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک درجہ آگے آتے ہوئے 5 ویں، جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج 12 درجے ترقی کے ساتھ 26 ویں، زمبابوے کے کپتان گریم کریمر 20 درجے کی چھلانگ کے ساتھ 53 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز میں جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر ٹاپ 5 میں شامل ہو گئے ہیں۔ شکیب الحسن بدستور سرفہرست جبکہ رویندرا جدیجا دوسرے، روی چندران ایشون تیسرے اور معین علی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں