سندھ میں ترک سرمایہ کاری کیلیے اقدامات کیے جائیں زبیرموتی والا
ترکی سے ٹیکسٹائل درآمد پرڈیوٹی کم کرنیکی درخواست کی ہے، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ
سرمایہ کاری بورڈ سندھ کے چیئرمین محمد زبیرموتی والا نے کہا ہے کہ ترکی کی منسٹری آف اکانومی کی معاونت سے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی او آئی سندھ کے وفد نے حال ہی میں ترکی کا دورہ کیا ہے جو بڑا کامیاب رہا ہے۔ دورے کا مقصد ترکی کے سرمایہ کاروں اورحکام کے ساتھ مل کر صوبے میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔ زبیرموتی والا نے کہا کہ ترکی پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد پر38 فیصد ڈیوٹی عائد کرتا ہے۔
انہوں نے ڈیوٹی میں کمی کے حوالے سے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ اس میں کمی کی جائے جس سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت ترکی کی حکومت سے مل کر توانائی، صحت، تعلیم ، خوراک، زراعت، لائیواسٹاک، کان کنی، شہری ترقی اور تعمیرات کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں گے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔