آپریشن خیبرفور پر افغانستان کا رد عمل بلاجواز ہے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج افغانستان کے ساتھ مشترکہ دشمن کے خلاف اعتماد پر مبنی سیکیورٹی تعاون کا خواہاں ہے, آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 19, 2017
پاک فوج افغانستان کے ساتھ مشترکہ دشمن کے خلاف اعتماد پر مبنی سیکیورٹی تعاون کا خواہاں ہے, آئی ایس پی آر ، فوٹو؛ فائل

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افغان وزارت دفاع کا آپریشن خیبر فور پر رد عمل بلاجواز ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے آپریشن خیبر 4 پر رد عمل بلاجواز ہے اور یہ ردعمل پاک افغان تعاون کے لیے پاک فوج کی کوششوں کے منافی ہے حالانکہ آپریشن خیبر 4 کی اطلاع کئی بار افغانستان کے ساتھ شیئر کی جاچکی ہے، 2 بار زبانی اور ایک بار نوٹی فکیشن کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔

[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1749061918724588"]

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج افغانستان کے ساتھ مشترکہ دشمن کے خلاف اعتماد پر مبنی سیکیورٹی تعاون کا خواہاں ہے جب کہ الزام تراشی اور بیان بازی ان قوتوں کا ایجنڈا ہے جو خطے کی امن وسلامتی کے خلاف کام کررہے ہیں جس سے بچنا چاہیے۔

واضح رہے پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبرفور کے آغاز کا اعلان کیا تھا جس پر افغانستان کی جانب سے اعتراض سامنے آیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں