بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب دشمن کے 5 فوجی ہلاک

بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے ایک فوجی جوان سمیت 3 افراد شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 19, 2017
بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، میجر جنرل آصف غفور۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک فوجی جوان سمیت 3 افراد کو شہید کر دیا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کے بھی 5 فوجی ہلاک ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر نیزہ پیر، سبز کوٹ اور کیانی سیکٹرز میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور دو شدید زخمی ہو گئے، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری بھی شہید ہوئے۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1749116575385789/"]

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ان کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت نے اشتعال انگیزی نہ روکی تو بھرپورکارروائی کی جائے گی

ڈی جی آئی اس پی آر نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا ہمیشہ بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا۔



دوسری جانب آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کردی جس میں کہا گیا کہ سیز فائر معاہدے کی ہر خلاف ورزی پر ایسا ہی موثر جواب دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں