شہر سے 63 مفروروں سمیت 92 ملزمان گرفتار

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7پولیس مقابلے ہوئے اور اس دوران5 گروہوں کا خاتمہ کیا گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7پولیس مقابلے ہوئے اور اس دوران5 گروہوں کا خاتمہ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 92 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اورموبائل فون برآمد کر لیے۔


گرفتار ملزمان میں 63 مفرور اور 5 اشتہاری بھی شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں بتایا گیاکہ کراچی پولیس کے تینوں زونز ایسٹ ، ویسٹ اور سائوتھ پولیس کے مختلف تھانہ جات نے متعلقہ حدودسے مجموعی طور پر 92 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7پولیس مقابلے ہوئے اور اس دوران5 گروہوں کا خاتمہ کیا گیا ، ناظم آباد کی حدود میں 2 ڈاکوئوں کو ہلاک کیا گیا۔
Load Next Story