2008 میں دائر مقدمات 31 مارچ تک نمٹانے کی ہدایت

چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلوں کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس منعقد ہوا


Staff Reporter February 08, 2013
چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلوں کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس منعقد ہوا۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم نے صوبے کی تمام ماتحت عدالتوں کو 2008 میں دائر کیے گئے مقدمات 31 مارچ تک نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلوں کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کی ہدایات کا جائزہ لیا گیا اورفیصلہ کیا گیاکہ 31مارچ 2013تک ایسے تمام مقدمات نمٹادیے جائیں جو 2008 میںدائر کیے گئے تھے، اجلاس میں اس ٹارگٹ کے حصول کے لیے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا اور مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں