پرانی سبزی منڈی پانی کی عدم فراہمی پر مکین سراپا احتجاج

مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔


Staff Reporter February 08, 2013
پرانی سبزی منڈی میں پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے آگ لگا کر سڑک بلاک کی ہوئی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: پرانی سبزی منڈی کے رہائشیوں نے گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر پتھرائو کر کے ٹریفک معطل کر دیا اور سڑک پر ٹائر جلائے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا ، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، علاقہ میدان جنگ بنا رہا جس کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہو گیا،ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود پرانی سبزی کے عقب میں واقع آبادی میں گزشتہ کئی دنوں سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے یونیورسٹی روڈ اور عسکری پارک سے لیاقت آباد سندھی ہوٹل جانے والی سڑک پر پتھراؤ کر کے ٹریفک معطل کرا دیا اور ٹائر نذر آتش کیے۔



ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل برسائے ، مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ، پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی کا سلسلہ2 گھنٹے سے زائد دیر تک جار رہا اس دوران یونیورسٹی روڈ ، نیو ایم اے جناح روڈ ، کشمیر روڈ اور اس سے متصل سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا بعد ازاں پولیس نے یونیورسٹی روڈ سے مظاہرین کو منتشر کر دیا اور عسکری پارک سے لیاقت آباد سندھی ہوٹل جانے والی سڑک پر مظاہرین کو ٹائر جلانے اور ہنگامہ آرائی کرنے دی ، مظاہرین کچھ دیر تک احتجاج کرنے کے بعد خود منتشر ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں