نماز جمعہ پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کیے جائیں

انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے نظام کو موثر اور ٹھوس بنایا جائے، آئی جی


Staff Reporter February 08, 2013
آئی جی سندھ نے کہا کہ ہائی ویز ، مرکزی شاہراہوں ، ذیلی سڑکوں اور باالخوص جرائم کے مختلف واقعات سے متاثرہ علاقوں میں پولیس گشت میں اضافے کے علاوہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کے تمام تر اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

KARACHI: آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے پولیس افسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ جمعہ کی مناسبت سے صوبہ بھر اور با الخصوص شہروں کی مرکزی مساجد ، امام بارگاہوں اور نماز جمعہ کے لیے مختص دیگر کھلے مقامات پر اضافی نفری کی تعیناتی کے تحت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں۔

انھوں نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے نظام کو موثر اور ٹھوس بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے، انھوں نے کہا کہ ہائی ویز ، مرکزی شاہراہوں ، ذیلی سڑکوں اور باالخوص جرائم کے مختلف واقعات سے متاثرہ علاقوں میں پولیس گشت میں اضافے کے علاوہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کے تمام تر اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے جبکہ متعلقہ ایس ایچ اوز کو سیکیورٹی کے جملہ امور کی نگرانی کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے تحت سخت چیکنگ اور بارڈر ایریا سے ملحقہ علاقوں میں کڑی نگرانی کے انتظامات کا بھی پابند بنایا جائے۔



انھوں نے مزید ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی جان و مال کی سلامتی کے ضمن میں تمام پبلک مقامات بشمول تفریحی پارکس ، شاپنگ سینٹرز ، بچت بازاروں وغیرہ کے علاوہ اہم سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں ، دفاتر ، حساس تنصیبات ، تجارتی و صنعتی مراکز پر بھی اضافی پولیس تعیناتی، سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتیوں کے تحت انتہائی موثر اور مربوط اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں