قطری شہزادے کا جے آئی ٹی کو لکھا گیا ایک اور خط سامنے آگیا

17 جولائی کو لکھے گئے خط میں جے آئی ٹی کو آئندہ ہفتے دوحا آنے کی دعوت دی گئی

17 جولائی کو لکھے گئے خط میں جے آئی ٹی کو آئندہ ہفتے دوحا آنے کی دعوت دی گئی۔ فوٹو: فائل

قطری شہزادے حمد بن جاسم کا جے آئی ٹی کے لیے لکھا گیا ایک اور خط منظر عام پر آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قطری شہزادے کا ایک اور خط منظر عام پر آیا ہے، 17 جولائی کو لکھے گئے خط میں پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو آئندہ ہفتے دوحا آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ قطری شہزادے کا جے آئی ٹی کا دائرہ اختیارتسلیم کرنے سے انکار


قطری شہزادے کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ ملاقات کے لیے پہلےجو خط بھجوایا تھا اس کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں اور اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی جائے کہ مجھ پرپاکستانی قانون کا اطلاق نہیں ہو گا۔ خط کے متن کے مطابق جے آئی ٹی آئندہ ہفتے دوحا آکر میرے پہلے 2 خطوط کی تصدیق کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق قطری شہزادے حمد بن جاسم کا خط جے آئی ٹی کو موصول ہو گیا ہے جو سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ قطری شہزادے کا ایک بار پھرپاکستانی سفارتخانے میں بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

واضح رہے قطری شہزادہ پہلے بھی جے آئی ٹی کو اپنے محل میں آکر بیان ریکارڈ کرانے کی دعوت دے چکے ہیں البتہ انہوں نے ہمیشہ جے آئی ٹی کا دائرہ کار تسلیم کرنے اور پاکستان آنے سے انکار کیا۔
Load Next Story