مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا گھومتا ہوا گنبد بنایا جائے گا
یہ گنبد مسجد الحرام کے صحن کے اوپر بنایا جارہا ہے جس کا قطر38 میٹر ہوگا
دبئی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیکنالوجی فرم مکہ مکرمہ میں ایک گھومنے والا گنبد بنا رہی ہے اور اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا میں اس طرح کا سب سے بڑا گنبد ہوگا۔
عرب ٹی وی چینل کے مطابق یہ گنبد مسجد الحرام کے صحن کے اوپر بنایا جارہا ہے جس کا قطر38 میٹر ہوگا۔ اس کے نیچے ایک اور گنبد ہوگا اور وہ بھی ایک نظام کے تحت اس کے ساتھ ہی گھومے گا۔ متعلقہ حکام کے مطابق گنبد نصب کرنے کا مقصد خوش گوارموسم کے دوران درجہ حرارت کو کنٹرول کرنا ہے۔