شارع فیصل انڈر پاس کا تعمیراتی کام مکمل افتتاح 22 جولائی کو متوقع

بلاول بھٹو زرداری یا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نئے انڈر پاس کا افتتاح کریں گے


Staff Reporter July 20, 2017
فوٹو : آن لائن

QUETTA: شارع فیصل انڈر پاس کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے، افتتاح 22 جولائی کو متوقع ہے، بلاول بھٹو زرداری یا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نئے انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل راشد منہاس روڈ انٹرسیکشن کو سگنل فری بنانے کے لیے ایئرپورٹ جانے والے ٹریک پر یکطرفہ ٹریفک کیلیے ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب انڈر پاس کا تعمیراتی مکمل کر لیا گیا ہے، یہ منصوبہ ایئرپورٹ جانے والی ٹریفک کیلیے تعمیر کیا گیا ہے، انڈر پاس 300 میٹر طویل اور تین لین پر مشتمل ہے، انڈر پاس منصوبے کے افتتاح کے بعد 26 جولائی سے خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار رائٹ ٹرن راشد منہاس فلائی اوور کی تعمیر نو کا کام بھی کیا جائے گا، فلائی اوور کی چھت کو منہدم کرکے ازسرنو چھت تعمیر کی جائے گی۔

متعلقہ انجینئر نے بتایا کہ شارع فیصل انڈر پاس اور رائٹ ٹرن راشد منہاس فلائی اوور کی چھت کی تعمیر نو دونوں منصوبوں پر 66 کروڑ روپے لاگت آرہی ہے۔
شکار رائٹ ٹرن راشد منہاس فلائی اوور کی تعمیر نو کا کام بھی کیا جائے گا، فلائی اوور کی چھت کو منہدم کرکے ازسرنو چھت تعمیر کی جائے گی، متعلقہ انجینئر نے بتایا کہ شارع فیصل انڈر پاس اور رائٹ ٹرن راشد منہاس فلائی اوور کی چھت کی تعمیر نو دونوں منصوبوں پر 66 کروڑ روپے لاگت آرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں