ایل او سی فائرنگ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ایک بار پھر دفتر خارجہ طلبی

پاکستان نے گزشتہ روز ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان اور شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا


ویب ڈیسک July 20, 2017
گزشتہ روز بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں فوجی جوان سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور لائن آف کنٹرول پر نیزہ پیر، سبزکوٹ اور کیانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان اور 3 شہریوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا، ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کے 5 فوجی ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک فوجی جوان سمیت 3 افراد کو شہید کر دیا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کے بھی 5 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں