الیکشن کمیشن کو روکنا انتخابی عمل میںرکاوٹ ہوگا خورشید شاہ

نگراں وزیراعظم سمیت کئی معاملات پر مشاورت مکمل ہوچکی، جلد اعلان کیاجائیگا،انٹرویو

اتحادی جماعتیں 5 سال ایک ساتھ چلی ہیں،کوشش ہے الیکشن میں اکھٹے رہیں، وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

حکمران اتحادکے چیف وہیپ اوروفاقی وزیرمذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ انتخابات کی تاریخ اور نگران وزیر اعظم کے مجوزہ نام کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔

الیکشن کمیشن کی تشکیل ٹھیک آئین کے عین مطابق ہوئی ہے اسے کام کرنے سے روکنے کی کوششیں انتخابات کا عمل روکنے کے مترادف ہے۔ انھوں نے جمعرات کو ایک انٹرویو میںکہا کہ جمعے کو لاہور میں دوبارہ مشاورتی اجلاس ہوگاجس میں اہم معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی۔ انتخابات کے حوالے سے تقریباً معاملات طے پاچکے ہیں۔




انھوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں 5 سال ایک ساتھ چلی ہیں، کوشش ہے الیکشن میں اکھٹے رہیں۔ تاہم اتحادی جماعتیں الگ الگ بھی الیکشن لڑسکتی ہیں۔ق لیگ سے معاملات طے ہوجائیںگے۔ اگر جمہوری نظام کیخلاف کوئی سازش ہورہی ہے توہمارا فرض ہے اسکا حصہ نہ بنیں۔

Recommended Stories

Load Next Story