آپریشن خیبرفور کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک متعدد ٹھکانے تباہ

آپریشن کے دوران پاک فوج کے خصوصی دستوں نے 90 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروا لیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 20, 2017
آپریشن خیبر فور میں ایس ایس جی کے خصوصی دستوں نے راجگال میں90 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروا لیا. فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشن خیبر فور کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ جھڑپ میں سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کے دوران پاک فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن نے بمباری کرکے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے جس کے نتیجے میں 13 عسکریت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالجبار شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن خیبرفور پر افغانستان کا رد عمل بلاجواز ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر فور میں ایس ایس جی کے خصوصی دستوں نے 90 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروا لیا اور پاک فوج کے انجینئرز کی ٹیم نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جب کہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں