امریکیوں پرڈرون حملے کانگریس کی خفیہ معلومات تک رسائی
کانگریس کے شدید دباؤکے بعد اوباما انتظامیہ کافیصلہ،محکمہ انصاف کو ہدایات جاری
SUKKUR:
امریکی صدراوباما نے محکمہ انصاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کوامریکی شہریوں پر ڈرون حملوں سے متعلق خفیہ معلومات تک رسائی فراہم کرے۔
کچھ دن قبل امریکی محکمہ انصاف نے قانون سازوں کو ایک وائٹ پیپرارسال کیا تھا جس کی رو سے القاعدہ کے ساتھ بیرون ملک کام کرنیوالے امریکی شہریوں پرڈرون حملوں کو جائزاور قانونی قرار دیا گیا ہے۔
یہ وائٹ پیپر سامنے آنے کے بعد اوباما انتظامیہ کو شدید دباؤ کا سامنا ہے اور ارکان کانگریس مطالبہ کررہے ہیں کہ امریکی شہریوں پر ڈرون حملوں کا قانونی جواز فراہم کرنے والی دستاویزات تک انھیں بھی رسائی دیجائے تاکہ وہ کوئی فیصلہ کرسکیں۔ صدر اوباما نے انکا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے محکمہ انصاف کو ہدایت کردی ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کو یہ ریکارڈ فراہم کردیا جائے۔