ایٹمی مذاکرات میں پیش رفت کا دارومدار امریکی رویے پرہےایران

امریکا نے عراق پربھی تباہی پھیلانے والے ہتھیار کی موجودگی کاالزام لگایا تھا جو غلط ثابت ہوا

ایران پرجوہری ہتھیار تیار کرنیکا امریکی الزام بے بنیاد ہے،ایرانی سفیر کی ماسکو میں پریس کانفرنس فوٹو: فائل

ایران کاکہنا ہے کہ ایٹمی مذاکرات میں پیش رفت کا دارومدار امریکا کے رویے پرہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیرمحمود رضا سجادی نے کہاکہ امریکا نے عراق پر بھی الزام عائدکیا تھا کہ اس کے پاس بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیارہیں جو بعد میںغلط ثابت ہوا اوراب امریکی حکومت ایران کے خلاف بھی یہی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اورایران پرالزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیارکر رہا ہے۔




انھوں نے کہاکہ امریکی الزامات بے بنیاد ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ترجمان کے مطابق ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ کی 26تاریخ کو قازقستان میں ہونے والے ہیں جس پرایران کی ایٹمی سرگرمیوں پربات چیت ہوگی۔ مذاکرات میں ایران، امریکا، روس، برطانیہ، چین، فرانس اورجرمنی کے نمائندے شرکت کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story