کویت نے 15 ایرانی سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کردیا

خلیجی حکومت نے دہشت گردوں پر جرم ثابت ہونے کے بعد ایرانی ثقافتی مشنز بھی بند کردیے


ویب ڈیسک July 20, 2017
خلیجی حکومت نے ایرانی فوجی، ثقافتی اور تجارتی مشنز بھی بند کردیے۔

PESHAWAR: خلیجی ملک کویت نے دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں 15 ایرانی سفارتکاروں کو بے دخل کرتے ہوئے ایرانی سفارتی مشنز کو بھی بند کردیا۔

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کویت کی حکومت نے پندرہ ایرانی سفارتکاروں کو بے دخل کرتے ہوئے ایرانی فوجی، ثقافتی اور تجارتی مشنز کو بھی بند کرنے کا حکم دے دیا۔ کویت حکام کے مطابق دہشت گردوں کے گروہ کو گرفتار کیا گیا جس کا ایرانی سفارتکاروں سے تعلق ثابت ہونے پر یہ اقدام کیا گیا۔

کویت کے قائم مقام وزیر اطلاعات شیخ محمد المبارک نے کہا کہ عدالت کی جانب سے دہشت گرد گروہ کو سزا سنائے جانے کے بعد ایرانی سفارت کاروں کی ملک بدری کا فیصلہ کیا گیا۔ کویت کی سیکیورٹی فورسز نے 2015 میں ایران اور لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سیل کا سراغ لگایا تھا اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے پچھلے ماہ گروہ کے سرغنہ کو کویت میں حملوں کی سازش کرنے کے الزام میں عمر قید اور دیگر 20 کارندوں کو جیل کی مختلف سزائیں سنائی تھیں۔ مجرموں میں ایک ایرانی جب کہ باقی مقامی شہری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں