سعودی عرب سے خصوصی حج پروازوں کا معاہدہ چاہتے ہیں اسرائیل

براہ راست حج پروازوں کا معاہدہ ہونے سے حج کا سفر آسان ہوجائے گا، اسرائیلی وزیر مواصلات ایوب کارا


ویب ڈیسک July 20, 2017
سردست اسرائیل میں مقیم مسلمانوں کو حج کے لیے طویل راستہ طے کرنا پڑتا ہے، اسرائیلی وزیر مواصلات۔ فوٹو: فائل

اسرائیل نے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی حج پروازوں کا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر مواصلات ایوب کارا نے کہا ہے کہ اسرائیل میں مقیم مسلمانوں کو حج کرنے کے لیے طویل راستہ طے کرنا پڑتا ہے اس لیے سعودی عرب کے لیے براہ راست حج پروازوں کا معاہدہ ہونے سے یہ سفر آسان ہوجائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل میں مقیم مسلمان جلد ہی اسرائیلی پروازوں میں تل ابیب کے بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سیدھا سعودی عرب تک پرواز کرسکیں گے۔ اس وقت اسرائیل میں مقیم مسلمان اردن کی فضائی کمپنی رائل اردن کے ذریعے عمان سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچتے ہیں۔ انہیں حج و عمرے کے لیے دریائے اردن اور ریگستان کو عبور کرکے تقریباﹰ ایک ہزار کلومیٹر کا طویل راستہ بس کے ذریعے طے کرنا پڑتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام دونوں ملکوں کو قریب لانے کی امریکا کی کوششوں کا حصہ ہے اور ابھی دو ماہ پہلے ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب سے پرواز کرتے ہوئے اسرائیل پہنچے تھے۔ اس پرواز سے پہلے تک سعودی عرب سے براہ راست اسرائیل کے لیے پروازکو ناممکن تصور کیا جاتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |