جھوٹ کی سیاست کرنے والے کبھی اقتدار میں نہیں آئینگے وزیراعظم

پیپلزپارٹی اپنے اقدامات کی بدولت دوبارہ کامیاب ہوگی،گوجرخان میں خطاب، ’’ایک نگر ایک ہنرمرکز‘‘ کا افتتاح کیا


Numaindgan Express February 08, 2013
وزیر قانون نے انتخابات کے شفاف انعقاد پربریفنگ دی، پارلیمنٹیرین کے صدر امین فہیم کا بھی راجا پرویز اشرف سے ٹیلفون پر رابطہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی دعوئوں کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود اور انکی عملی خدمت پریقین رکھتی ہے۔

پی پی ہمیشہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے، بلند بانگ دعوے اورجھوٹ کی سیاست کرنیوالے اب کبھی اقتدار میں نہیں آ سکیں گے۔ پیپلزپارٹی اپنے اقدامات کی بدولت دوبارہ کامیاب ہوگی۔ وہ جمعرات کو گوجرخان کے علاقے موہری راجگان میں ''ایک ہنر، ایک نگر'' (آہن) مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انھوںنے ''آہن'' پروگرام کیلے3 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ خواتین کو بااختیار کرنے کیلیے ہر پروگرام کی حمایت کریں گے۔ انھوں نے آہن پروگرام کی چیئرپرسن ایم پی اے ثمینہ خاورحیات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ قبل ازیںوزیراعظم راجا پرویز اشرف سے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کی جس میںانھوںنے وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کے کردار،عام انتخابات کے طریقہ کار و انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

10

اس موقع پر وزیراعظم کاکہنا تھاکہ ملک میں عام انتخابات کے التوا کی کوئی گنجائش نہیں، انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے چاہیئں ۔ کچھ عناصر کی کوشش ہے کہ انتخابی عمل کوالتوا کاشکارکیاجائے لیکن ہم تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

آئی این پی کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدراوروزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے وزیر اعظم اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل راجا پرویز اشرف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران سیاسی صورتحال خاص طور پر اعلیٰ عدالتوں اور الیکشن کمیشن کی طرف سے آنیوالے انتخابات میںصدر زرداری کوانتخابی مہم میں حصہ لینے سے روکنے کے فیصلوںکے پارٹی پر اثرات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ امین فہیم نے پارٹی کے سیکریٹری کو عام انتخابات میں پارٹی کی دوبارہ کامیابی کیلیے ٹھوس اقدامات پر مبنی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |