پیٹرسن آبائی ملک جنوبی افریقہ کی جانب سے کھیلنے کے خواب دیکھنے لگے

میں آنے والے دنوں میں جنوبی افریقہ میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے والا ہوں، سابق انگلش کرکٹر


AFP July 21, 2017
میں آنے والے دنوں میں جنوبی افریقہ میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے والا ہوں، سابق انگلش کرکٹر۔ فوٹو: فائل

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے خواب دیکھنے شروع کردیے۔

37 سالہ پیٹرسن نے کہاکہ ہمیں انتظار کرنا چاہیے کہ میں اگلے 2 برس میں کہاں ہوں گا، میں آنے والے دنوں میں جنوبی افریقہ میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلنے والا ہوں،اس لیے مستقبل میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

دریں اثنا کیون پیٹرسن نے انگلش کرکٹ میں دھواں دار واپسی کی۔ انھوں نے اوول میں 24 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں ٹوئنٹی 20 میچ میں ففٹی جڑ کر سرے کو ایسیکس پر 10 رنز کی فتح دلائی،پیٹرسن نے 35 بالز پر 52 رنز بنائے، جس میں ایک اوور میں 4 چھکے بھی شامل تھے، جس کی بدولت ٹیم کا اسکور 9 وکٹ پر 150 تک پہنچا، جواب میں ایسیکس کی ٹیم 7 وکٹ پر 140 رنز بنا پائی۔ پیٹرسن نے تقریباً 2 برس بعد انگلینڈ میں پہلا مسابقتی میچ کھیلا تاہم پنڈلی کی انجری کے باعث انھوں نے فیلڈنگ سے گریزکیا۔

یاد رہے کہ انھیں 2013-14 کے بعد سے انگلینڈ کی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا، وہ 2019 میں پروٹیز کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے تاہم اس وقت تک ان کی عمر 40 برس ہوچکی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں