ریلوے کراچی ڈویژن کی 958 ایکڑ زمین پر قبضے کا انکشاف

519 ایکڑ پر کچی آبادیاں قائم، 456 ایکڑ کو ریگولرائز نہیں کیا جا سکا، 24 ایکڑ پر حکومتی اداروں کا قبضہ


ثاقب بشیر July 21, 2017
519 ایکڑ پر کچی آبادیاں قائم، 456 ایکڑ کو ریگولرائز نہیں کیا جا سکا، 24 ایکڑ پر حکومتی اداروں کا قبضہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کی 20 ہزار ایکڑ زمین میں سے 958 ایکڑ زمین پر مافیا کی جانب سے غیر قانونی قبضے کا انکشاف ہوا ہے، اس کے علاوہ مارچ 2017 تک پاکستان ریلویز کی 71 ایکڑ زمینوں کو قبضے سے چھڑایا گیا ہے۔

مافیا کے قبض سے چھڑائی جانے والی زمین میں ہجرت کالونی سے 17 ایکڑ، کالا پل سے 0.413 ایکڑ، کورنگی روڈ سے 0.027 ایکڑ، جمعہ گوٹھ سے 53 ایکڑ زمین شامل ہے، اس کے علاوہ ریلویز کوارٹرز کو بھی قبضے سے چھڑایا گیا جبکہ دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کی زیر قبضہ زمین میں سے 344 ایکڑ زمین متفرق ہے، اس کے علاوہ 519 ایکڑ زمین پرکچی آبادیاں قائم کی گئی ہیں، اس کے علاوہ حکومت کے مختلف اداروں کے پاس 24 ایکڑ زمین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔