کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی کی تجویز اسلام آباد لازمی ویکسینیشن بل منظور

اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا نام قائد اعظم رکھنے کی قرارداد کا خیر مقدم، وزارت آئی ٹی کے آڈٹ اعتراضات پر رپورٹ طلب

تھلیاں ہائوسنگ اسکیم پر کابینہ فیصلے کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے، قائمہ کمیٹی لے آئوٹ پلان پیش نہ کرنے پر برہم۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے اسلام آباد لازمی ویکسی نیشن اینڈ پروٹیکشن آف ہیلتھ ورکزر بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا جبکہ امتناع تمباکو نوشی ترمیمی بل 2017 کو آئندہ اجلاس تک موخرکر دیا۔

اجلاس کمیٹی چیئرمین خالد مگسی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں نگہت شکیل کی جانب سے پیش کردہ امتناع تمباکو نوشی ترمیمی بل 2017 پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر نگہت شکیل نے بتایا کہ دکانوں پرکھلے سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد ہونی چاہیے، کھلے سگریٹ پر پابندی عائد کر دی جائے تو سگریٹ نوشی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں ماہانہ بنیادوں پر لاکھوں بچے سگریٹ نوشی کا شکار ہو رہے ہیں، تعلیمی اداروں، پبلک مقامات پر کھلے عام سگریٹ نوشی کی جاتی ہے، اس کی روک تھام کرنے کیلیے کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط اور استحقاقات کے اجلاس میں رکن محمود بشیر ورک نے اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا نام قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کی قرارداد پیش کی جس پرکمیٹی ارکان نے اس تجویزکا خیر مقدم کیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آڈٹ اعتراضات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر محکمانہ آڈٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد کر کے تمام آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے اور رپورٹ مرتب کرکے پبلک اکائونٹس کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فائونڈیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ تھلیاں جوائنٹ وینچر ہائوسنگ اسکیم پرکابینہ کے فیصلے کے مطابق عمل درآمدکو یقینی بنائیں اور زمین کے حصول سے پہلے پرائیویٹ پارٹنرکوکسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جائیگی، تھلیاں جوائنٹ وینچر ہائوسنگ اسکیم کو زمین کی نشاندہی نہ کرنے اور لے آئوٹ پلان کمیٹی کے سامنے نہ پیش کرنے پر برہمی کا اظہارکیا گیا۔
Load Next Story