فرانس پاکستان کو ساڑھے 16 کروڑ یورو آسان قرض دے گا

منصوبے کے تحت فرانسیسی ایجنسی پاور ٹرانسمیشن کیلیے 7 کروڑ50 لاکھ یورو فراہم کریگی۔

منصوبے کے تحت فرانسیسی ایجنسی پاور ٹرانسمیشن کیلیے 7 کروڑ50 لاکھ یورو فراہم کریگی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
فرانس پاکستان کو توانائی کے شعبہ میں بہتری کے مختلف منصوبوں کیلیے16 کروڑ 50 لاکھ یورو کاآسان قرض دے گا، اس ضمن میں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آبادمیں ہونیوالی تقریب میں سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن شاہد محمود، پاکستان میں فرانسیسی سفیرمارٹین ڈورنس اورفرانسیسی ترقیاتی ادارہ اے ایف ڈی کے کنٹری ڈائریکٹرجیکی امپرو نے 2 معاہدوں پردستخط کیے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈاربھی اس موقع پرموجود تھے۔


منصوبے کے تحت فرانسیسی ایجنسی پاور ٹرانسمیشن کیلیے 7 کروڑ50 لاکھ یورواورمنگلاپاورپلانٹ منصوبے کی بحالی کیلیے9 کروڑیورو فراہم کریگی۔ اس پروگرام کام قصد توانائی کے شعبے کومزید رعایتی، قابل اعتماد اور پائیدار بنانا ہے جونیشنل پاورپالیسی پرعملدرآمدکے ذریعے ملک کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اے ایف ڈی کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلیے مسلسل حمایت اور تعاون کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اورمضبوط تعلقات ہیں، فرانس کے تعاون سے جاری منصوبوں کی تکمیل سے جہاں ملکی معیشت میں بہتری آئیگی وہاں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

علاوہ ازیں فرانسیسی سفیرنے کہا کہ فرانس پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلیے مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کاخواہاں ہے۔
Load Next Story