سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کا اعلیٰ ادارہ قائم

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاستی سلامتی کا اعلیٰ ترین ادارہ قائم کردیا ہے جو مملکت کے تمام سیکیورٹی امور کو دیکھے گا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاستی سلامتی کا اعلیٰ ترین ادارہ قائم کردیا ہے جو مملکت کے تمام سیکیورٹی امور کو دیکھے گا۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD:
عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی، اسپیشل سیکیورٹی اور شہری ہوا بازی کے محکموں کو ضم کر کے ریاستی سلامتی کا اعلیٰ ادارہ قائم کر دیا ہے جس کا سربراہ مملکت کا وزیراعظم ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل عبدالعزیز الھویرنی ریاستی سلامتی ادارے کے سربراہ ہوں گے جب کہ وزیر داخلہ سیاسی و سلامتی امور کونسل کے رکن ہوں گے۔ عبداللہ عبدالکریم ادارے کے سربراہ کے معاون ہوں گے جب کہ وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں، سیکیورٹی کے تمام امور کو اعلیٰ ادارہ ہی دیکھے گا۔













واضح رہے کہ سعودی عرب میں حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں کے کئی واقعات کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ سعودی عرب سمیت 5 عرب اتحادی ممالک کی جانب سے قطر پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات کے بعد اس قسم کے اقدامات انتہائی ضروری ہو گئے تھے۔












Load Next Story