قادری کی فنڈنگ بیرون ممالک سے ’’میڈاس‘‘ کے ذریعے کی گئیرانا ثنا

عمران خان اور طاہر القادری اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر الیکشن کا التوا چاہتے ہیں.رانا ثنا

عمران خان اور طاہر القادری اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر الیکشن کا التوا چاہتے ہیں.رانا ثنا. فوٹو: فائل

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ڈی ریل کرنے کیلیے بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ سازش کر رہی ہے۔


طاہر القادری کے لانگ مارچ کے لیے 25 کروڑ کی فنڈنگ بیرون ممالک سے ایڈورٹائزنگ ایجنسی میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے کی گئی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طاہر القادری کی الیکشن کمیشن کیخلاف پٹیشن کا مقصد انتخابات میں ن لیگ کا راستہ روکنا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر الیکشن کا التوا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات ہتھیار پھینکنے کی شرط پر ہونا چاہئیں ،خودکش حملے اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ نوازشریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان اب سیاسی امور پر ملاقات نہیں ہوسکتی، ملاقات صرف نواز شریف کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلیے آنے پر ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story