انتخابی اصلاحات 10 فیصد نشستوں پرخواتین کے الیکشن لڑنے کی تجویز
ن لیگ کی مخالفت،جہانگیر بدر کی زیرصدارت سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس
سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں ن لیگ نے تمام سیاسی جماعتوں پرالیکشن لڑنے کیلیے 10 فیصد نشستوں کے ٹکٹ خواتین کودینے کی تجویزکی مخالفت کردی۔
کمیٹی کا اجلاس سینیٹر جہانگیر بدر کی زیرصدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا،اجلاس میں انتخابی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا بل آئندہ ہفتے ایوان میں پیش کردیا جائیگا۔ ممبران نے کہا کہ کمیشن کو مضبوط بنانے کے حوالے سے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان تمام شقوں کو قانونی تحفظ دلانا چاہتی ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کے لیے قانونی اختیار ہو۔
اجلاس میں سینیٹراسحاق ڈار نے کہا کہ ووٹروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرالیکشن کمیشن نظرثانی کی درخواست دائرکرے۔ انھوں نے کہا کہ ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ پرچی کا پتہ چلانا مشکل ہے اس سے دیہات میں ایس ایم ایس کے ذریعے کام نہیں ہوسکتا، وہاں بہت سے لوگوں کے پاس موبائل نہیں ہے۔ سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات میں کمیٹی کی تمام سفارشات شامل کرلی ہیں آئندہ اجلاس میں الیکشن کمیشن اصلاحات پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔