جے آئی ٹی پر بات کرکے ججز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے شیخ رشید
نواز شریف چاہتے ہیں کہ سارا جہاں نااہل ہو جائے لیکن وہ اور مریم بچ جائیں، شیخ رشید
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے براہ راست جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا جب کہ بات جے آئی ٹی پر کرتے ہیں اور نشانہ ججز کو بنایا جا رہا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لواری ٹنل میں جو نواز شریف نے کہا وہ ان کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے، وزیراعظم نے براہ راست جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا، جے آئی ٹی پر بات کرتے ہیں اور نشانہ ججز کو بنایا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کو بھی ان کے وکیلوں نے مروایا تھا اور نواز شریف کے وکیلوں نے بھی اس کیس کا ستیاناس کر دیا ہے، نواز شریف چاہتے ہیں کہ سارا جہاں نااہل ہو جائے لیکن یہ اور مریم بچ جائیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نوازشریف کی نااہلی کے بعد ایازصادق کووزیراعظم دیکھ رہا ہوں
شیخ رشید نے کہا کہ کروڑوں لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف مستعفی ہو جائیں، یہ نہیں جانتے ان کا نام معاشرے میں کس جگہ پہنچ چکا ہے، جو دولت لوٹی ہوئی ہے وہ بھی ضبط ہوگی اور جائیدادیں بھی جب کہ سپریم کورٹ سے ثبوت بھی نکلے گا اور تابوت بھی۔