نواز شریف نے اپنی ذات کیلئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہےشیری رحمان

وزیراعظم کو جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دے دینا چاہئے، رہنما پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک July 21, 2017
نواز شریف کی باتوں نے صورت حال کو مزید گھمبیر بنادیا ہے، شیری رحمان فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی ذات کیلئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز اپنے احتساب کو استحصال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس احتساب کو نہیں مانتے، نواز شریف کی ان باتوں نے صورت حال کو مزید گھمبیر بنادیا ہے، انہوں نےاپنی ذات کے لیے پورے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کا ہر ادارہ مفلوج ہوچکا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کو جمہوریت کی خاطر استعفیٰ دے دینا چاہئے، نواز شریف وزیراعظم ہیں، اگر جمہوریت یا ان کی حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں تو کھل کر بولیں،کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں