سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے عابد شیر علی

پیپلز پارٹی کی کرپشن پر باتوں سے سپریم کورٹ کے درودیوار ہل جاتے ہیں، عابد شیر علی


ویب ڈیسک July 21, 2017
عمران خان کے والد پر چوری کا ٹیکہ لگا ہوا ہے، عابد شیر علی فوٹو: فائل

عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے تاہم ان کے لیے پاگل خانے میں ایک کمرہ ضرور تیار کروا دیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں، عدالتیں فیصلے آئین، قانون اور شہادتوں کی روشنی میں کرتی ہیں لہذا آئین کی روشنی میں فتح نواز شریف کی ہوگی جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے پاگل ہو جانا ہے تاہم عمران خان کے لیے پاگل خانے میں ایک کمرہ ضرور تیار کروا دیں گے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ سارے این آر او زدہ، نیب زدہ اور ڈاکو ہیں، ایک طرف یہ تمام چور اور ان کا مربہ ہے تو دوسری طرف پاکستان کی ترقی ہے، عمران خان کے والد پر چوری کا ٹیکہ لگا ہوا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کی کرپشن پر باتوں سے سپریم کورٹ کے درودیوار ہل جاتے ہیں۔

شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ لوگوں کو شیخ رشید کی اصلیت کا پتہ ہے، شیخ رشید اپنی منی ٹریل دے دیں میں استعفیٰ دے دوں گا اور اپنی جائیداد بھی ان کے نام کرا دوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں