الیکشن سبوتاژ ہوتے نظرآرہے ہیںظفرعلی شاہ
حکومت نے کیا دیا، فیصلہ عوام نے کرناہے: شہلارضا،ہرحال میں الیکشن لڑینگے،فوزیہ قصوری
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ظفرعلی شاہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن بروقت اور آئین کے مطابق ہوں لیکن مجھے ذاتی طورپر الیکشن سبوتاژ ہوتے نظرآرہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں ظفرعلی شاہ نے کہاکہ الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلیے جاری ہونے والے فنڈز قابل اعتراض ہیں۔جو حالات چل رہے ہیں ان میں الیکشن کمشن پر اعتراضات ناجائز ہیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلارضا نے کہاکہ سندھ میں اپوزیشن رہنما ہم نے نہیں بنانا، دودرخواستیں آئی ہیں جن میں سے ایک پر20 اراکین کے دستخط ہیں اور دوسری پرکسی کے نہیں، تواس میں ہماراکیا قصور ہے۔الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کو مشاورت کے بعد منتخب کیا گیا تھا ۔جو لوگ عوام کی بات کرتے ہیں وہ5 کروڑ کے کنٹینر میں مذاکرات کررہے تھے اور20 کروڑ کی 2گاڑیاں لے کر آئے ہیں جو صرف امریکا میں ہیں۔
حکومت نے عوام کو کیا دیا کیا نہیں؟، اس بات کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے کسی اور نے نہیں۔یہ لوگ مختلف بہانے بناکر الیکشن میں تاخیر پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا کہ تحریک انصاف ہر حال میں الیکشن میں حصہ لے گی، چاہے زرداری ہوں یا نہ ہوں۔تحریک منہاج القرآن کے رہنما عمرریاض عباسی نے کہاکہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کی دہری شہریت پر شورکرنے والے بتائیں کہ کیا اس وقت اسمبلی میں دہری شہریت والے نہیں بیٹھے ہوئے؟۔ انھوں نے کہا کہ یہاں پر مہاراجوں اور راجوں کی حکومت ہے۔ یہ لوگ5سال بعد پھر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔