سعودی عرب سے تعلقات کوبہت اہمیت دیتے ہیں رحمن ملک

مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا، وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات


Numainda Express February 08, 2013
قومی اسمبلی کے رکن رضا حیات ہراج ، آزاد کشمیر کے سینئر وزیر اور مختلف وفود سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الغدیر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیاجبکہ رحمن ملک اور وزیر اعلی گلگت بلتستان مہدی شاہ کی زیر صدارت گلگت بلتستان کابینہ کے اجلاس میںخواتین کیلیے الگ نادرا و پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری دی گئی۔

9

دریں اثناء رحمن ملک سے قومی اسمبلی کے رکن رضا حیات ہراج،آزادکشمیرکے سینئروزیر چوہدری یاسین اوروزیرخوراک جاویدبڈھانوی نے بھی ملاقات کی اوراپنے علاقہ کے نادرا اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل سے وزیرداخلہ کو آگاہ کیا،وزیرداخلہ نے رولیاںجٹاں اورنکیال آزادکشمیرمیں نادرادفترجبکہ چڑہوئی میں پاسپورٹ دفتر قائم کرنیکااعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں