نواز شریف کے پاس اداروں کو ذلیل کرنے کے سوا اورکوئی کام نہیں ڈاکٹرعاصم

پاناماکیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے لیکن نواز شریف کے پاس بچنے کا کوئی راستی نہیں، رہنما پیپلز پارٹی

پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہورہی ہے، ساری چیزیں سب کے سامنے موجود ہیں،ڈاکٹر عاصم؛فوٹوفائل

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس اداروں کو ذلیل کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نواز شریف نےاداروں کو بین الاقوامی سطح پر ذلیل کیا ہے لہٰذا ان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ پاناما کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہورہی ہے، ساری چیزیں سب کے سامنے موجود ہیں، میں اور کیا کہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، نواز شریف کی نااہلی یا معاملہ ٹرائل کورٹ میں معاملہ بھجوانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ ملکی سیاست میں آئندہ کیا ہونے والا ہے اس بارے میں مجھے کیسے پتہ ہوگا میں کوئی جادوگر نہیں ہوں۔

س خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف ''را'' کے ایجنٹ اور ملک کے خلاف کام کررہے ہیں، ڈاکٹر عاصم


نواز شریف کی حب الوطنی سے متعلق سوال پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کارگل کی جنگ کو مس ایڈونچر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان کے ایڈونچر میں شامل نہیں ہوں۔ جس نے ایسی بات کی ہو اس کے بارے میں کیا کہا جاسکتا ہے۔

اپنی بہن کے گھر نیب اہلکاروں کے چھاپے سے متعلق ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ وہ اس معاملے کے ذریعے مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کررہے بلکہ نیب کررہا ہے ۔ چیرمین نیب نے ادارے میں غنڈے اور بدمعاش بھرتی کررکھے ہیں۔

 
Load Next Story