لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پوتے نے دادی کو قتل کردیا
ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا، پولیس
نواں کوٹ میں محمد زاہد نے اپنی دادی پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواں کوٹ کے رہائشی محمد زاہد نعیم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی دادی 70سالہ فتح بی بی پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم گھر سے فرار ہوگیا تاہم ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹرحیدراشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاون عمر فاروق کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تو انہوں نے ایس ایچ او نوانکوٹ عاطف ریاض کی سربراہی میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔