ایل او سی پرپاک فوج کا بھارت کو کرارا جواب 3 بھارتی فوجی ہلاک

لیپہ سیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 4 زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 21, 2017
دشمن کی کارروئیواں کا منہ توڑ جواب جاری رکھیں گے، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو: فائل

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 فوجیوں کو ہلاک اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر لیپہ سیکٹر کے علاقے گھی کوٹ اور منڈال میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جب کہ بھارت فورسز نے شہری آبادی کو اس وقت نشانہ بنایا جب لوگ نماز جمعہ کی تیاری میں مصروف تھے، بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک لڑکا شہید اور 4 شہری زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے موثر جواب دیا گیا جس کے نیتجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ پاک فوج کی کارروائی میں بھارت کی 3 چیک پوسٹیں بھی تباہ ہوئیں۔

[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1750064728624307"]

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج بے گناہ شہری آبادی کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کی کارروئیواں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کے خلاف تحقیقات کرے اور اقوام متحدہ معصوم کشمیریوں کی خون ریزی روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں