وزیراعظم کے پاس رخصتی کے سوا کوئی راستہ نہیں عمران خان

وزیراعظم خود مستعفی ہوتے ہیں یا سزا کے بعد یہ فیصلہ انہیں خود کرنا ہے، چیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک July 21, 2017
چیرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس- فوٹو: فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پاس رخصتی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا لیکن یہ فیصلہ نواز شریف کو خود کرنا ہے کہ وہ خود یہ عہدہ چھوڑیں گے یا پھر انہیں اس عہدے سے ہٹایا جائے۔

ایکسپیرس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا، جس میں پاناما کیس کے فیصلے کے ممکنہ اثرات اور مختلف پہلووں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت مکمل؛ فیصلہ محفوظ
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے پاس رخصتی کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا لیکن یہ فیصلہ انہیں خود کرنا ہے کہ وہ وزیراعظم کا عہدہ خود چھوڑیں گے یا پھر انہیں اس منصب سے ہٹایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں