کراچی علما کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہڑتال کی گئی 2 گاڑیاں نذر آتش

ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ مشتعل افراد نے 2 گاڑیاں بھی نذر آتش کردیا۔


ویب ڈیسک February 08, 2013
ہڑتال کی وجہ سے کاروبار، ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں سمیت پٹرول پمپس بھی بند تھے۔ فوٹو: ایکسپریس

علما کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جے یو آئی کی اپیل پر ہڑتال کی گئی جبکہ مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مشتعل افراد نے 2 گاڑیاں بھی نذر آتش کردی۔

شہر میں ہڑتال کی وجہ سے کاروبار، ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں سمیت پیٹرول پمپس بھی بند ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تاج میڈیکل کمپلیکس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ ککری گراؤنڈ اور کھارادر میں ہنگامہ آرائی میں 2 گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا، اسی طرح سہراب گوٹھ، گرومندر، ایم اے جناح روڈ اور لی مارکیٹ لیاری میں ٹائر نذر آتش کرکے سپر ہائی وے اور ٹاور جانے والی مرکزی شاہراہیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں