10 فروری پاکستان اورعوام کیلئے حقیقی معنوں میں تاریخی دن ہوگا شہبازشریف

عام آدمی کیلئے ایسا میگاپراجیکٹ کبھی سامنے نہیں آیا جبکہ میٹرو بس عام آدمی کی سفری مشکلات کوحل کرے گی،شہبازشریف


ویب ڈیسک February 08, 2013
عام آدمی کیلئے ایسا میگاپراجیکٹ کبھی سامنے نہیں آیا جبکہ میٹرو بس عام آدمی کی سفری مشکلات کوحل کرے گی،شہبازشریف فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 10 فروری پاکستان اورعوام کے لئے حقیقی معنوں میں تاریخی دن ہوگا۔

لاہور میں میٹرو بس پراجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 10 فروری پاکستان اورعوام کے لئے حقیقی معنوں میں تاریخی دن ہوگا ،میٹرو بس پراجیکٹ پاک ترک دوستی کی اعلیٰ مثال ہے ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترک صدر، وزیراعظم اور میئراستنبول کے تعاون پر انتہائی شکرگزار ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی کے لئے ایسا میگاپراجیکٹ کبھی سامنے نہیں آیا جبکہ میٹرو بس عام آدمی کی سفری مشکلات کوحل کرے گی ، انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے عظیم الشان منصوبے پر وہ عناصر چیخ وپکار کررہے ہیں جوعام آدمی کی فلاح و بہبود کے مخالف ہیں، تاہم اجلاس میں افتتاحی تقریب کےانتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں