پاکستان کو خون خرابے سے نکال کر امن کی طرف گامزن کرنا چاہئےتحریک طالبان پنجاب

امریکا اور بھارت پاکستان پر اپنا اثرورسوخ قائم کر چکے ہیں جو ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہے،تحریک طالبان پنجاب


ویب ڈیسک February 08, 2013
امریکا اور بھارت پاکستان پر اپنا اثرورسوخ قائم کر چکے ہیں جو ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہے،تحریک طالبان پنجاب فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کالعدم تحریک طالبان پنجاب نے کہا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش پر سیاسی جماعتوں کا مثبت رد عمل خوش آئندہے،پاکستان کو خون خرابے سے نکال کر امن کی طرف گامزن کرنا چاہئے۔

تحریک طالبان پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش کمزوری نہ سمجھی جائے، امریکا اور بھارت پاکستان پر اپنا اثرورسوخ قائم کر چکے ہیں جو ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سنجیدہ رد عمل خوش آئند ہے اور امن و امان کی طرف لے جانے والا ہر راستہ قابل قبول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں