فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل افضل نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کروایا تھا

مقتول کے دوبھائی آصف اور شہزاد کو بھی دہشت گردوں نے شہید کیا تھا، رپورٹ

واقعے کا پولیس حکام یا سندھ حکومت نے آج تک نوٹس نہیں لیا۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

کورنگی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل خان نے 3 دہشت گردوں کی گرفتاری گرفتار میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مقتول محمد افضل کے بھائی کاشف ایوب نے جناح اسپتال کے باہر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محمد افضل خان نے29 جنوری 2008 میں لانڈھی میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی قاسم طوری گروپ کے3 دہشت گردوں کی گرفتاری گرفتار میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


 

یادرہے کہ قاسم غوری سال2006 میں کور کمانڈر حملے میں ملوث تھا، مقتول ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل خان 4 بچوں کا باپ تھا جبکہ اس کے6 بھائی تھے جس میں سے اس سمیت4 محکمہ پولیس میں ملازمت کرتے تھے، محمد افضل خان کے دو بھائی آصف اور شہزاد پہلے ہی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کیے جا چکے ہیں ، شہزاد ایس ایس پی سی ٹی ڈی چوہدی محمد اسلم کے ساتھ تعینات تھا۔

علاوہ ازیں محمد افضل کے بھائی نے محکمہ پولیس کا پول کھولتے ہوئے بتایا کے پہلے شہید ہونے والے بھائیوں شہزاداورآصف کی بیواؤں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے افسران نے دفترکے چکرلگوائے اورکچھ عرصہ قبل ان سے سرکاری گھربھی خالی کرالیا جس کا پولیس حکام یا سندھ حکومت نے آج تک نوٹس نہیں لیا۔
Load Next Story