ایفی ڈرین کیس علی موسیٰ گیلانی کے عدالت طلبی کے سمن جاری

عدالت نے اگلی سماعت پرکیس کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


ویب ڈیسک February 08, 2013
عدالت نے اگلی سماعت پرکیس کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

ایفی ڈرین کیس میں عدالت نے علی موسیٰ گیلانی کے طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرکیس کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

راولپنڈی میں ایفی ڈرین کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ چالان میں مخدوم شہاب الدین، علی موسیٰ گیلانی اور ڈاکٹر اسد حفیظ سمیت 16 ملزم شامل ہیں جبکہ 3 ملزموں کو اشتہاری قراردے کردائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ باقی ضمانت پر ہیں۔

عدالت نے کیس کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی، سماعت کے بعد ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شہاب الدین نے کہا انہیں وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد ہونے پر کیس میں پھنسایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں