ق لیگتحریک انصاف اورطاہرالقادری الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں چوہدری نثار

پہلے تحریک انصاف کو چیف الیکشن کمشنر قبول تھا لیکن اب ان لوگوں کو طاہرالقادری کے بیانات پسند آگئے ہیں، چوہدری نثار


ویب ڈیسک February 08, 2013
حکمرانوں نے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، چوہدری نثار۔ فوٹو ایکسپریس

FAISALABAD: قائدحزب اختلاف اورمسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ،مسلم لیگ (ق)اور طاہرالقادری الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں، حکمرانوں نے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف تحریک تضادات بن گئی ہے ان کی کسی بات پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا،تحریک انصاف کو چیف الیکشن کمشنر قبول تھا لیکن اب ان لوگوں کو طاہرالقادری کے بیانات پسند آگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں کیا چائے کی پیالی میں بھی سونامی نہیں لاسکتی،

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ طاہرالقادری، عمران خان اور مسلم لیگ (ق) کو پرویزمشرف کا نامزد چیف الیکشن کمشنر، وزیراعظم اور نگران حکومتیں قابل قبول تھیں جس نے پرویز مشرف کی غیر قانونی اور آئینی حکومت کو اتنے سال دیئے جبکہ اب ان کو غیرجانبدار الیکشن کمشنر قبول نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |