مون سون بارشیں صحرائے تھر میں لوگوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے

آئندہ 24 گھنٹے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور کراچی میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 22, 2017
تھرپارکر،مٹھی اور چھاچھرو میں بارش کے باعث صحرائے تھر کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے؛فوٹوفائل

KARACHI: گزشتہ چند برسوں کی نسبت رواں برس مون سون کی بارشوں کے باعث بالعموم سندھ اور بالخصوص تھر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تھر، میر پور خاص اور حیدر آباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں اسلام کوٹ 64، نگر پارکر 50، ڈھالی 30، مٹھی 22، چھور 21، چھاچھرو 12، ڈیپلو 10 جب کہ حیدر آباد اور میر پور خاص میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تھر میں بارش کے دوران چلنے والی تیز ہواؤں نے کئی درخت اور بجلی کے کھمبے اکھاڑ دئیے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے لیکن کاشتکاروں اور ساحل سمندر کے قریب آباد لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، پوٹھوہار اسلام آباد، بلوچستان کے علاقوں سبی، ژوب، نصیرآباد ڈویژن جب کہ گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں