بعض قوتیں الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں نواز شریف

کسی بھی صورت انتخابات میں تاخیرنہیں ہونے دیں گے، کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کا مطالبہ درست ہے۔ نواز شریف


ویب ڈیسک February 08, 2013
کسی بھی صورت انتخابات میں تاخیرنہیں ہونے دیں گے، کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کا مطالبہ درست ہے۔ نواز شریف فوٹو فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ قوتوں کی پوزیشن کمزورہے اس لئےوہ الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں، نگراں وزیراعظم کے ناموں پرمشاورت جاری ہے۔

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہیں تاہم وہ کسی بھی صورت انتخابات میں تاخیرنہیں ہونے دیں گے، کراچی ميں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے تاہم کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کا مطالبہ درست ہے، انہوں نے کہ سندھ اسمبلی سے دو منٹ میں پاس ہونے والے آؤٹ آف ٹرن پروموشن بل کی مذمت کی۔

نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں عمران خان اور طاہرالقادری کے بعد اب کسی تیسرے کا انتظار ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کسی سے خوفزدہ نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں