لاہورمیں ڈمپراور ٹرالی میں تصادم سے 2افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی شناخت مصطفی اور رمضان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس

جاں بحق افراد کی شناخت مصطفی اور رمضان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس . فوٹو: فائل

کاہنہ کاچھا فلائی اوورپرتیز رفتار ڈمپر ٹرالی سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں کاہنہ کاچھا فلائی اوورپردوشخص ٹرالی کا ٹائر تبدیل کررہےتھے کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار ڈمپر ٹرالی سے ٹکراگیا جس کی زد میں آکر دونوں افرادجاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جب کہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بہاولپور میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 150 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، مرنے والے دونوں افراد کی شناخت مصطفی اوررمضان کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کا تعلق شامکے بھٹیاں سے ہے جبکہ ڈمپر قبضے میں لے کرڈرائیورکی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story