لاہور 90 ڈاکٹرزکو نوکریوں سے برطرف کردیا گیامحکمہ صحت

برطرف کئے جانے والے ڈاکٹرز تقریباً ایک سال سے اپنی ڈیوٹی پر نہیں آئے، ترجمان محکمہ صحت پنجاب

برطرف کئے گئے ڈاکٹرز میں کوئی ینگ ڈاکٹر شامل نہیں ہے ، ترجمان محکمہ صحت پنجاب فوٹو: فائل

محکمہ صحت پنجاب نے عرصہ دراز سے غیر حاضررہنے والے 90 ڈاکٹرز کو نوکریوں سے برطرف کردیا ہے۔


ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق برطرف کئے جانے والے ڈاکٹرز تقریباً ایک سال سے اپنی ڈیوٹی پر نہیں آئے اور ان میں سے اکثر ڈاکٹرز ملک سے باہر ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرحاضر ڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے جبکہ مزید 350 ڈاکٹررز کے خلاف کارروائی جاری ہے جبکہ ترجمان نے وضاحت کی کہ برطرف کئے گئے ڈاکٹرز میں کوئی بھی ینگ ڈاکٹر شامل نہیں ہے۔
Load Next Story