طاہرالقادری کی درخواست منظورہوئی تو انتخابات میں تاخیر ہوگی اعتزاز احسن

الیکشن کمیشن کے کسی ممبرکو آئین میں دیئے گئے طریقہ کارکے مطابق ہی ہٹایا جاسکتا ہے۔


ویب ڈیسک February 08, 2013
الیکشن کمیشن کے کسی ممبرکو آئین میں دیئے گئے طریقہ کارکے مطابق ہی ہٹایا جاسکتا ہے۔ فوٹو آن لائن

اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ڈاکٹرطاہرالقادری کی درخواست منظورہوئی تو اس سے انتخابات میں تاخیر ہوگی۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹرچوہدری اعتزازاحسن نے کہا الیکشن کمیشن کی تشکیل آئین کے مطابق ہوئی ہے اوراس کے کسی ممبرکو آئین میں دیئے گئے طریقہ کارکے مطابق ہی ہٹایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگرالیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ڈاکٹرطاہرالقادری کی درخواست منظورہوئی تو اس سے انتخابات میں تاخیر ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزتحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائرکی ہے اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ق) بھی الیکشن کمیشن کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہارکرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں