صہیونی اشتعال انگیزی پر فلسطین میں کشیدگی جھڑپوں میں 3 اسرائیلی ہلاک

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ تمام رابطے منقطع کرنے کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک July 22, 2017
اسرائیلی پولیس نے حملے کے الزام میں 19 سالہ فلسطینی نوجوان عمر عابد کو گرفتار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین مسلمانوں کی شہادت کے ایک روز بعد فلسطینی نوجوان نے چاقو کے وار کرکے تین اسرائیلیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں حلامش کے علاقے میں ایک فلسطینی نے چاقو کے وار کرکے تین اسرائیلیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے حملہ آور کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حملہ 19 سالہ فلسطینی نوجوان عمر العابد نے کیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید، 170 زخمی

یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا جب ایک روز قبل اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید اور 170 کو زخمی کردیا تھا۔ ادھر فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ تمام رابطے منقطع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ محمود عباس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصی میں داخلے پر تمام اسرائیلی پابندیاں ختم ہونے تک روابط منقطع رہیں گے۔ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر نئی پابندیاں کی ہیں جس کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں