لال مسجد آپریشن کی نگرانی پرویز مشرف اور شوکت عزیز نے کیآفتاب شیرپاؤ

چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں لال مسجد انتظامیہ سے ہونے والے مذاکرات میرے علم میں نہیں، آفتاب شیرپاؤ


ویب ڈیسک February 08, 2013
چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں لال مسجد انتظامیہ سے ہونے والے مذاکرات میرے علم میں نہیں، آفتاب شیرپاؤ۔ فوٹو: پی پی آئی

سابق وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ لال مسجد آپریشن کی نگرانی پرویز مشرف اور شوکت عزیز نے کی اس میں وزارت داخلہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔

لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کے لئے بنائے گئےعدالتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا گیا، اس موقع پر سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ نے کمیشن کے سامنے بیان دیا کہ لال مسجد آپریشن کی نگرانی سابق صدر پرویز مشرف اور وزیراعظم نےکی، آپریشن وزارت داخلہ یا ایجنسیوں کےکنٹرول میں نہیں تھا۔ انہوں نےکہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں لال مسجد انتظامیہ سے ہونے والے مذاکرات ان کے علم میں نہیں۔

سابق سیکریٹری اطلاعات انور محمود نے کہا کہ میڈیا کو جائے وقوعہ پرلانے میں وزارت اطلاعات کا کوئی کردار نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ بس ایک نامعلوم نمبر سے آئی فون کال میں بتایا گیا تھا کہ مولانا عبدالعزیز سرکاری ٹی وی پر انٹرویو دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں