بعض لوگ پیپلزپارٹی کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں وزیراعظم

جان کی قربانیاں دینے والی پیپلزپارٹی کو مخالفین جمہوریت کا کیا درس دیں گے،وزیراعظم


ویب ڈیسک February 08, 2013
ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں سے عوام انتقام لیں گے ، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چند لوگ پیپلزپارٹی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بٹ گرام کے علاقے تھاکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نےعام آدمی کو ووٹ کا حق دلوایا ، انہوں نے کہا کہ جان کی قربانیاں دینے والی پیپلزپارٹی کو مخالفین جمہوریت کا کیا درس دیں گے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ مخالفین اقتدار میں آ کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ترقیاتی منصوبے بند کرنے کی باتیں کر رہے ہیں ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں سے عوام انتقام لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |